18 نومبر 2014 - 18:56
داعش کے پوسٹر چپکانے والے دو افراد لاہور سے گرفتار

پاکستان کی حزب التحریر کے دو اراکین کو صوبہ پنجاب سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائي حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے حزب التحریر کے دونوں اراکین کو شہرلاہور میں داعش کی حمایت میں تبلیغ کرنے اور پوسٹرچسپاں کرنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی ایسی خبریں بھی ملی تھیں کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش دہشتگرد گروہ کے حامیوں کی جانب سے دیواروں پر پوسٹر چسپاں کئے جارہے ہيں اور کتابچے تقسیم کئے جارہے ہيں۔ ابھی حال ہی میں پاکستانی فوج کے ترجمان عاصم سلیم باجوا نے کہا ہے کہ ممکن ہے پاکستان میں داعش دہشتگرد گروہ کے کچھ عناصرموجود ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲